• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صحافتی تنظیموں کے باضابطہ ڈیمانڈ اور چارٹرڈ کے منتظر ہیں، طلال چوہدری

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کہا ہے کہ صحافتی تنظیموں کے باضابطہ ڈیمانڈ اور چارٹرڈ کے منتظر ہیں ،آزاد کشمیر میں طاقت کا استعمال نہ کرنے کی وجہ سے آج بھی ہمارے سپاہی شہید ہوئے ہیں اور سیدھی گولیاں چلائی گئی ہیں سویلین بھی مارے گئے ہیں،ماہر معیشت محمد سہیل نے کہا کہ پراپرٹی کی طرف لوگ نہیں جارہے ہیں سورس آف انکم پوچھی جارہی ہے اس لیے زیادہ تر پیسہ اسٹاک مارکیٹ میں بھی آرہا ہے،میزبان شاہزیب خانزادہ نے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ پیکا ایکٹ کے بے دریغ استعمال نے بھی تنظیموں کے خدشات کو درست ثابت کر دیا ہے۔وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نےکہا کہ شاہزیب آپ دوٹوک پروگرام کرتے ہیں، اسی طرح دوسرے چینلز اور سوشل میڈیا پر بھی وی لاگز ہوتے ہیں۔ ہم اس سے گھبراتے نہیں، یہ سب کا حق ہے اور اظہارِ رائے کی آزادی پر ہمارا مؤقف بالکل واضح ہے۔ انہوں نے حلفاً کہا کہ آج کے واقعے کا اظہار رائے پر پابندی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔پولیس اہلکار عمارت کا اندازہ کیے بغیر مظاہرین کے پیچھے چلے گئے پولیس ان احتجاج کرنے والوں کو گرفتار کرنا چاہتی تھی جنہوں نے ایس پی اور ایس ایچ او کے ساتھ دست درازی کی تھی اسی موقع پر وہاں فلسطین کے حق میں مظاہرہ ہو رہا تھا اور یہ دونوں گروپوں کی آپس میں کلیش کرنے کی صورتحال بھی بن رہی تھی انتظامیہ نے انہیں علیحدہ کرنے کے لیے اور جن کی اجازت تھی فلسطین والوں کی سہولت کے لیے انہیں منع کیا جس پر یہ صورتحال پیدا ہوئی چند منٹوں کے دوران وزیر داخلہ نے نوٹس لیا اور میں پریس کلب پہنچ گیا۔
اہم خبریں سے مزید