• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومتی شٹ ڈاؤن، ٹرمپ انتظامیہ کا ڈیموکریٹک ریاستوں پر وار، اربوں ڈالر فنڈز معطل

کراچی (جنگ نیوز) حکومتی شٹ ڈاؤن، ٹرمپ انتظامیہ کا ڈیموکریٹک ریاستوں پر وار، اربوں ڈالر فنڈز معطل کردئیے۔ 18ارب ڈالر نیویارک میں ٹرانزٹ منصوبوں ،8 ارب 16 ڈیموکریٹک ریاستوں میں گرین انرجی پراجیکٹس کے لیے تھے، لاکھوں وفاقی ملازمین متاثر، نائب صدر کا کہنا ہے کہ شٹ ڈاؤن طویل ہوا تو مزید ملازمین فارغ ہونگے، ڈیموکریٹ رہنماؤں نے فیصلے کو بلیک میلنگ قرار دیدیا۔ چک شومر کے مطابق ٹرمپ عوام کو سیاسی مہروں کی طرح استعمال کر رہے ہیں۔ جبکہ ریپبلکنز کا موقف ہے کہ ڈیموکریٹس ضد کے باعث فنڈنگ میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے حکومتی شٹ ڈاؤن کے دوران ڈیموکریٹک اکثریتی ریاستوں کو ہدف بناتے ہوئے 26 ارب ڈالر کے فنڈز منجمد کر دیے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید