• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا کا پہلا 1406 کھرب روپے کا مالک، ایلون مسک نے تاریخ رقم کردی

کراچی (نیوز ڈیسک)دنیا کا پہلا 500 ارب ڈالر (1406 کھرب روپے)  کا مالک، ایلون مسک نےنئی تاریخ رقم کردی۔ ٹیسلا، اسپیس ایکس اور دیگر ٹیکنالوجی منصوبوں کی کامیابی نے دولت میں زبردست اضافہ کیا۔ٹرمپ حکومت سے علیحدگی کے بعد ایلون مسک کی کمپنیوں میں سرمایہ کاروں کا رجحان بڑھ گیا۔فوربز کے مطابق ایلون مسک تاریخ کے پہلے ایسے شخص بن گئے ہیں جن کی دولت 500ارب ڈالر(1406 کھرب روپے) تک جا پہنچی ہے۔ یہ سنگ میل نہ صرف کاروباری دنیا کے لیے ایک اہم موقع ہے بلکہ دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں بھی ایک نیا ریکارڈ قائم ہوا ہے۔حالیہ کچھ عرصے کے دوران سٹاک مارکیٹ میں ٹیسلا کے علاوہ راکٹ کمپنی سپیس ایکس، انٹیلی جنس سٹارٹ اپ ایکس اے آئی کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ٹیسلا کے حصص 4فیصد بڑھے جس سے مسک کی دولت میں 9.3ارب ڈالر(26کھرب16ارب روپے)کا ضافہ ہوا،ایلون مسک دنیا کے پہلے ’’ٹریلینئر‘‘بننے کیلئے نصف سفر طے کرچکے ہیں، ٹیسلا کے شیئرز میں مسلسل تیزی، اسپیس ایکس کی تجارتی کامیابیاں اور ان کے دیگر ٹیکنالوجی منصوبے، جیسے کہ اسٹار لنک، ان کی نیٹ ورتھ کو نئی بلندیوں پر لے گئے۔ماہرین کے مطابق ٹیکنالوجی کی تیز رفتار ترقی اور سرمایہ کاروں کا بڑھتا ہوا اعتماد مسک کو عالمی سطح پر سب سے نمایاں کاروباری شخصیت بناتا ہے۔
اہم خبریں سے مزید