• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوتھل، زیرو پوائنٹ کے قریب مسافر کوچ اور ٹرک میں تصادم، 6 افراد ہلاک، 17 زخمی

حب(نامہ نگار)زیرو پوائنٹ کے قریب مسافر کوچ اور ٹرک میں تصادم ہو گیا جس کے نتیجے میں6افراد ہلاک اور 17زخمی ہو گئے۔ایس ایس پی لسبیلہ کے مطابق کوچ پنجگور سے کراچی جارہی تھی کہ پتھر سے لوڈ ٹرک کے ساتھ ٹکر ا کر حادثے کا شکار ہو گئی ۔تفصیلات کے مطابق ضلع لسبیلہ کے صدر مقام اوتھل میں زیرو پوائنٹ کے قریب مسافر کوچ اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 6افراد جاں بحق،17افراد زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق بدھ اور جمعرات کی درمیانی شپ ضلع لسبیلہ کے صدر مقام اوتھل میں زیرو پوائنٹ کے قریب مسافر کوچ اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں6افراد جاں بحق،17افراد زخمی ہوگئے زخمیوں میں مرد،خواتین اور بچے بھی شامل ہیں زخمیوں کو ایمبولینسز کے ذریعے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ایس ایس پی لسبیلہ عاطف امیر کے مطابق مسافر کوچ پنجگور سے کراچی جارہی تھی کہ پتھر سے لوڈ ٹرک سے زیرو پوائنٹ کے قریب ٹکرا گئی حادثہ کے بعد قومی شاہراہ پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی جسے پولیس کی مدد سے ٹریفک کی روانی بحال کرادی گئی ہے جبکہ جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر اسپتال اوتھل منتقل کردیا گیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید