• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واش پروگرام کا مقصد اسٹنٹنگ کے مسئلے پر قابو پاناہے، کنٹری ڈائریکٹر ورلڈ بینک

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) عالمی بینک کی کنٹری ڈائریکٹر مس بولورما امگاابازر کہا ہےکہ واش پروگرام کا مقصد اسٹنٹنگ کے مسئلے پر قابو پانا اور پائیدار تبدیلی کے ساتھ سروس ڈیلیوری ماڈل فراہم کرنا ہے۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کووزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے عالمی بینک کی کنٹری ڈائریکٹر مس بولورما امگاابازر کی قیادت میں آنے والے وفد کے ساتھ اعلیٰ سطح کے اجلاس میں شرکت کی۔ جس میں مجوزہ سندھ ٹرانسفارمیشنل ایکسیلیریٹڈ رورل واٹر سپلائی، سینیٹیشن اینڈ ہائیجین سروسز (اسٹارز۔واش) منصوبے کا جائزہ لیا گیا۔ اس منصوبے کا مقصد دیہی علاقوں میں پانی، صفائی اور حفظانِ صحت کے مسائل حل کرنا اور صوبے بھر میں بچوں کی نشونما میں رکاوٹ (اسٹنٹنگ) کو کم کرنا ہے۔ وزیر اعلیٰ ہاؤس میں منعقد ہ اجلاس میں وزیر آبپاشی جام خان شورو، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، پرنسپل سیکریٹری وزیراعلیٰ آغا واصف، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ نجم شاہ اور سی ای او پیپلز ہاؤسنگ پروجیکٹ خالد شیخ شریک ہوئے۔
اہم خبریں سے مزید