• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PP، ن لیگ کو بیانات میں نرمی لانی چاہئے، بیرسٹر عقیل ملک

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو نیوز پروگرام ”کیپٹل ٹاک ‘ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت قانون بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ مریم نواز پنجاب کے عوام کے حقوق کے لئے کھڑی ہیں اور دونوں جماعتوں کو بیانات میں نرمی لانی چاہئے۔ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی لفظی نوک جھونک پر ناز بلوچ نے مریم نواز کے انداز گفتگو کو نامناسب قرار دیا ۔ تحریک انصاف کے سینیٹر ہمایوں مہمند نے اس نوک جھونک کو محض ڈرامہ قرار دیا ۔ بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ سینیٹر مشتاق احمد کی گرفتاری پر حکومت نے اسرائیلی حکام سے تیسرے ملک کے ذریعے رابطہ کیا ہے اور اُن کی جلد رہائی کی کوششیں جاری ہیں۔ پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی ناز بلوچ نے اُن کے کردار کو سلام پیش کیا ہے۔ پروگرام میں اسلام آباد نیشنل پریس کلب میں پولیس کے داخل ہو کر صحافیوں پر تشدد کے واقعہ پر شدید ردعمل سامنے آیا۔ میزبان حامد میر نے کہا کہ پریس کلب پر حملہ افسوسناک ہے ماضی میں بھی ایسے واقعات ہو چکے ہیں اور حکومت کی جانب سے صرف معذرت پر بات ختم کر دی جاتی ہے۔ بیرسٹر عقیل ملک نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے ملوث اہلکاروں کی فوری معطلی اور سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ۔
اہم خبریں سے مزید