پشاور(نیوز رپورٹر) پشاور ہائیکورٹ نے پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء اور سابق وفاقی وزیر ارباب عالمگیر اور اہلیہ ایم این اے عاصمہ عالمگیر کا ریفرنس احتساب عدالت سے انٹی کرپشن کورٹ منتقل کرنے کیخلاف دائر درخواست پر نیب سے بیرونی ممالک میں اثاثوں کا ریکارڈ فائل پر لانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ۔پراسیکیوٹرنے بتایا کہ دونوں کے بیرونی یوکے اور دوبئی میں اثاثے ہیں موجود ہیں، نیب کو اختیار بھی ہے،ریفرنس منتقل کرنے کے خلاف دائر اپیل پر سماعت پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اور جسٹس کامران حیات میانخیل پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی۔