• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کی صمود غزہ فلوٹیلاپر اسرائیلی افواج کے بزدلانہ حملے کی مذمت

اسلام آباد ( نیو زرپورٹر، نمائندہ خصوصی ) وزیراعظم شہباز شریف نے ‏ کہا ہے کہ پاکستان صمود غزہ فلوٹیلاپر اسرائیلی افواج کے بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کرتا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ تمام کارکنوں کو فوری  وغیر مشروط رہا کیا جائے، اسپیکرایاز صادق نے کہا کہ اقوام متحدہ و دیگر ادارے نوٹس لیں،سماجی رابطے کی ویب سائٹ  پر اپنےبیان میں وزیر اعظم نے کہا کہ اس فلوٹیلا میں 44ممالک کے 450 سے زائد امدادی کارکن سوار تھے، جنہیں اسرائیلی افواج نے غیرقانونی طور پر حراست میں لے لیا۔انہوں نے کہا کہ ان بے لوث کارکنان کا واحد جرم بے کس اور مظلوم فلسطینی عوام کے لیے امداد لےکر جانا ہے۔
اہم خبریں سے مزید