• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیماڑی میں غیرت کے نام پر فائرنگ، لڑکا اور لڑکی کو قتل کردیا گیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کیماڑی میں مبینہ طورپر غیرت کے نام پر فائرنگ کرکے لڑکا اور لڑکی کو قتل کردیا گیا،تفصیلات کے مطابق جیکسن تھانہ کی حدود کیماڑی کے پی ٹی گرائونڈ بھنگی لین توحید مسجد کے قریب موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان کی فائرنگ سے 42سالہ نور اللہ ولد موسیٰ خان جاں بحق ہوگیا ،فائرنگ کی اطلاع پرپولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پرپہنچ مقتو ل کی لاش کو اسپتال منتقل کیا اور کرائم سین یونٹ کو طلب کرکے جائے وقوعہ سے شواہد جمع کئے،پولیس کاکہنا ہے ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ مقتول کیماڑی کے پی ٹی گراؤنڈ اسنوکر کلب کے قریب کھڑا تھا کہ موٹر سائیکل پر سوار 3 ملزمان نے اسے فائرنگ کا نشانہ بنایا جس کے باعث وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا، واردات میں نائن ایم ایم اور 30 بور پستول کا استعمال کیا گیا ،جائے وقوعہ سے ملنے والے گولیوں کے خول پولیس نے قبضے میں لے لیے ہیں ،مقتول کیماڑی کا رہائشی تھا ،بعد ازاں جیکسن تھانہ کی حدود ڈاکس کالونی اعظم مسجد کے قریب گھر میں مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے25سالہ مریم دختر نزیر دادا کو قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگیا ،ایس ایچ او تھانہ ایاز خان نے بتایا ہےکہ نور اللہ اور مریم کی دوستی تھی جس پر مریم کے گھر والوں نے غیرت کے نام پر دونوں کو قتل کردیا ،پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے ۔
اہم خبریں سے مزید