اسلام آباد (این این آئی) سندھ، پنجاب کی کارکردگی کا موازنہ کر لیتے ہیں،شرمیلا فاروقی کا مریم نواز کو چیلنج،بی آئی ایس پی کے ذریعے کیش پی پی کا بڑا کارنامہ،پانی نہ میرا ہے نہ آپ کا، ملک کے عوام کاہے،پیپلز پارٹی مسلم لیگ ن کی اہم اتحادی ہے، اس کا ادراک ن لیگ کو ہونا چاہیے،رہنما پی پی ،پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی نے کہا ہے کہ سندھ اور پنجاب کی کارکردگی کا بیٹھ کر موازنہ کر لیتے ہیں، مریم نواز کو چیلنج کرتی ہوں، موازنہ کر لیتے ہیں سندھ میں صحت کا نظام کیا ہے اور پنجاب میں کیا ہے؟۔نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران شرمیلا فاروقی نے کہا کہ افتتاح کرنے سے اور سلائی کی مشینیں دینے سے مسائل حل نہیں ہوتے۔