• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے 3فیلڈ آڈٹ دفاتر کو اسلام آباد منتقلی کی منظوری دیدی

اسلام آ باد (رانا غلام قادر )آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے تین فیلڈ آڈٹ دفاتر کو اسلام آباد منتقل ( Relocate)کرنے کی منظوری دیدی ہے۔ ان دفاتر میں ڈی جی آڈٹ پاور لاہور۔ ڈی جی فیڈرل گورنمنٹآڈٹ اور ڈی جی آڈ ٹ پوسٹل اینڈ ٹیلی کمیونکیشن سروس لاہور شامل ہیں۔اس ضمن میں اسسٹنٹ آڈیٹر جنرل پر سانل محمد شہباز حسین نے باضابطہ مراسلہ بھیج دیا ہے۔ مراسلہ میںہدایت کی گئی ہے کہ ڈائریکٹر جنرل آڈٹ پاور لاہور ۔ڈائریکٹر جنرل آڈٹ پوسٹل اینڈ ٹیلی کمیونکیشن سیکٹر لاہور بشمول سب آفس کراچی اور ڈائریکٹر جنرل آدٹ فیڈرل گو رنمنٹ اسلام آ باد کے تمام سب آفسز کو اسلام آ باد منتقل کیا جا ئے۔
اہم خبریں سے مزید