• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی جائے ، چیمبر آف سمال ٹریڈرز کا مطالبہ

ملتان (سٹاف رپورٹر) پٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے خلاف چیمبر آف سمال ٹریڈرز کی جانب سے ایک ہنگامی اجلاس منعقد کیا گیا، جس میں تاجروں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر بجلی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی جائے ،صدر چیمبر ظفر اقبال صدیقی، چیئرمین احتشام الحق،مرزا اعجاز علی،عزیز الرحمن انصاری،طارق کریم،شیخ عامر سلیم،شیخ طاہر امجد،خواجہ یاسر اشفاق،خواجہ عمار یاسر، اور دیگر تاجروں نے شرکت کی۔اجلاس کے شرکاء نے موجودہ معاشی پالیسیوں پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام جنوبی ایشیا میں سب سے مہنگی بجلی استعمال کرنے پر مجبور ہیں، اس کے باوجود ملک کا پاور سیکٹر بدترین مالی بحران، یعنی سرکلر ڈیٹ، میں دھنستا جا رہا ہے۔
ملتان سے مزید