• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھیک مانگنے کے الزام میں 6 افراد کی گرفتاری، مقدمات درج کرلیے گئے

ملتان(سٹا ف رپورٹر) پولیس نے بھیک مانگنے کے الزام میں 6افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔تھانہ بستی ملوک ،راجہ رام ،صدر شجاع آباد اور صدر جلالپور پولیس نے ملزمان ساجد ، شہباز ، رمضان ، اسد علی، اللہ دتہ اور صابر کو گرفتار کیا ملزمان شہریوں سے بھیک مانگ کر پریشان کررہے تھے جن کیخلاف پولیس نے مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔خاتون کے گھر گھس کر نوسربازی سے طلائی زیورات اور موبائل لیکر فرار ہونے کے الزام میں دوعورتوں سمیت نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔ڈرگ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں پولیس نے ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔شہری کو ٹیلی فون پر دھمکیاں دینے کے الزام میں پولیس نے تین افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔سٹی جلالپور پولیس کو محمد یوسف نے بتایا کہ ملزمان اختر ،صفدر اور اکرم نے فون پر دھمکیاں دیکر ارتکاب جرم کیا پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔
ملتان سے مزید