• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈکیتی میں مزاحمت پر گولی لگنے سے 50سالہ شخص زخمی، نشتر ہسپتال منتقل

ملتان(سٹاف رپورٹر) دوران ڈکیتی مزاحمت پر گولی لگنے سے 50سالہ شخص زخمی نشتر ہسپتال منتقل ۔تھانہ ممتاز آباد کے علاقے ہیڈ نوبہار کے قریب حاکم علی موٹرسائیکل پر سوار ہوکر جارہا تھا کہ تین نامعلوم ملزمان نے واردات کی غرض سے روکا شہری نے شور شرابہ کیا تو مسلح ملزمان نے گولی مارکر زخمی کردیا گولی کی آواز سن کر دیگر لوگوں کے جمع ہونے پر مسلح ملزمان اسلحہ لہراتے ہوئے فرار ہوگئے زخمی شخص کو ریسکیو1122نے علاج معالجہ کیلئے نشتر ہسپتال منتقل کیا اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر فرار ملزمان کیخلاف کارروائی شروع کردی۔
ملتان سے مزید