• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دو ریاستی حل اسرائیل کو بالواسطہ تسلیم کرنے کے مترادف ہے،مرکزی تنظیم تاجران

ملتان (سٹاف رپورٹر)مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے مرکزی چیئرمین خواجہ سلیما ن صدیقی، مرکزی سنیئر نائب صدر الحاج بابر علی قریشی، جنوبی پنجاب کے صدر شیخ جاوید اختر، ضلع ملتان کے صدر سید جعفر علی شاہ،ملتان کے صدر خالد محمود قریشی،حسینہ بازار سورج میانی کے صدر ملک مزمل حسین کھاکھی، سورج میانی کے صدر کفایت حسین صدیقی، جعفریہ بازار کے صدر محمد اعجاز صدیقی، مصوم شاہ روڈ کے صدر محمد ذیشان ظفر، غلہ منڈی ملتان ڈوثزن کے صدر شیخ مدثر راجہ قریشی نے کہا کہ دو ریاستی حل فلسطینیوں کی آواز نہیں ہے دو ریاستی حل دراصل اسرائیل کو بالواسطہ تسلیم کرنے کے مترادف ہے جوکہ بانی پاکستان کے اسرائیل کو ناجائز ریاست کہنے کے تاریخی قول کی نفی کرتا ہے ہم فلسطین کے حوالے سے قائد اعظم کے موقف سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
ملتان سے مزید