• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشیات فروشی کے الزام میں 10افراد کیخلاف مقدمات درج

ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں 10افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔کینٹ پولیس نے ملزم کمال احمد سے 10لیٹر شراب مظفر آباد پولیس نے ملزم محمد گل سے 19لیٹر شراب ملزم عمران نذیر سے 20لیٹر شراب شاہ شمس پولیس نے ملزم اویس خالد سے 20لیٹر شراب ملزم بلال سے 20لیٹر شراب ممتاز آباد پولیس نے ملزم یاسر سے 5لیٹر شراب شاہ رکن عالم پولیس نے ملزم شبیر حسین سے 20لیٹر شراب سیتل ماڑی پولیس نے ملزم علی رضا سے 10لیٹر شراب ملزم سبطین سے 520گرام چرس اور کپ پولیس نے ملزم عالی شان سے 540گرام چرس برآمد کرلی پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔ پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج ۔مخدوم رشید پولیس نے ملزم قیصر روف سے پسٹل برآمد کرلیا ۔
ملتان سے مزید