• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جے یو آئی ملتان کے زیر اہتمام 20نکاتی فارمولے اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

ملتان (سٹاف رپورٹر) جمعیت علما اسلام کے قائد مولانا فضل الرحمان کی ہدایت پر جے یو آئی ملتان سٹی و ضلع کے زیر اہتمام امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 20 نکاتی فارمولے کے حوالے سے یوم احتجاج منایا گیا، مساجد و مدارس میں نماز جمعہ کے اجتماعات کے موقع پر مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کی گئی اور مذمتی قراردادیں پیش کی گئی جب کہمدرسہ جلال باقری کے سامنے احتجاجی مظاہرے کی قیادت جے یو آئی کے سٹی امیر قاری محمد یاسین، جنرل سیکریٹری مولانا محمد یوسف مدنی، ضلعی سرپرست حافظ محمد عمر شیخ، ضلعی سیکریٹری اطلاعات رانا محمد سعید، خواجہ زاہد حبیب اور دیگر نے کی، اس موقع پرمظلوم فلسطینیوں کے حق میں نعرے بازی کی گئی۔
ملتان سے مزید