• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی اور قیمتی سامان سے محروم

ملتان(سٹاف رپورٹر) ڈکیتی و  چوری کی متعدد وارداتوں میں شہری  نقدی اور قیمتی سامان سے محروم ہو گئے ، تفصیلات کے مطابق تھانہ نیوملتان کے علاقے  میں حمزہ جاوید سے تین ڈاکو نقدی و موبائل چھین کر فرار ہوگئے، تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے میں محمد شکیب سے جھپٹا مارکر نامعلوم ملزمان نے موبائل چھین لیا جب کہ تھانہ کینٹ کے علاقے میں  فیصل طاہر ،انور خان کے موبائل فونز سراج کا پمپ ،جلیل آباد کے علاقے میں  عبداللہ یوسف، چہلیک کے علاقے میں کرن بی بی، امان علی ، فہد علی، قطب پور کے علاقے حنیف کے موبائل فونز ،ذیشان اسلم کی موٹرسائیکل، شاہ شمس کے علاقے  میں شفیق شودھری کی سولر تاریں، ممتاز آباد کے علاقے میں زاہد انور ،نذر حسین ،حماد سعید کے موبائل فونز، مخدوم رشید کے علاقے میں  عبداشکور کی موٹرسائیکل ،اکبر علی کا سامان بستی ملوک کے علاقے ماجد حسین کا سامان راو کلیم کی کھاد زرقا ناصر خان کا سامان راجہ رام کے علاقے بشیر احمد کا بکرا سٹی شجاع ااباد کے علاقے مبین کی موٹرسائیکل صدر شجاع آباد کے علاقے گلزار حسین کی بچھڑی خلیل احمد کا انورٹر و تار سٹی جلالپور کے علاقے عمران کا بکرا فواد کی موٹرسائیکل صدر جلالپور کے علاقے غلام رسول کی تار نیوملتان کے علاقے شیخ زمان کی موٹرسائیکل اسد اقبال ، اسلم کے موبائلزفونز شاہ رکن عالم کے علاقے صائم الاسلام طلائی سونا و موبائلزفونز سیتل ماڑی کے علاقے عبید اللہ کا بکرا افنان زیب ،لوہاری گیٹ کے علاقے رضسانہ بی بی اور کپ کے علاقے عابد حسین کے موبائل فونز چوری ہوگئے۔
ملتان سے مزید