• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ میں جانے والے امدادی قافلے پر حملے قابل مذمت ہیں، جے یو آئی رہنما

ملتان (سٹاف رپورٹر) غزہ میں جانے والے امدادی قافلے پر ہونے والے حملے اور گرفتاریوں کی شدید مذمت کرتے ہیں یہ اقدام نہ صرف انسانی بنیادوں پر ناقابل قبول ہے بلکہ بین الاقوامی قوانین وضوابط کے بھی خلاف ہے ان خیالات کا اظہار جمعیتہ علماء اسلام پنجاب کے رہنما زاہد مقصوداحمد قریشی نے اپنے ایک مذمتی بیان میں کیا انہوں نے مزید کہا کہ صمود فلوٹیلا پر حملے کے خلاف امیر جمعیت علماء اسلام مولانا فضل الرحمٰن کے حکم پر بروز جمعہ ملک بھر میں صمود۔ فلوٹیلا پر اسرائیل کے ظالمانہ حملے اور شرکاء کی ناجائز گرفتاریوں کے خلاف مظاہرے ہوے۔
ملتان سے مزید