• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل غاصب و ناجائز ریاست، اسے تسلیم نہیں کیا جا سکتا،مجلس وحدت مسلمین

ملتان (سٹاف رپورٹر) مجلس وحدت مسلمین پاکستان عزاداری ونگ کے مرکزی صدر علامہ اقتدار حسین نقوی، جنوبی پنجاب کے صوبائی آرگنائز رعلامہ قاضی نادر حسین علوی، علامہ غلام مصطفیٰ انصاری،سلیم عباس صدیقی اور یافث نوید ہاشمی ایڈووکیٹ نے ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل ایک غاصب اور ناجائز ریاست ہے جسے کسی صورت تسلیم نہیں کیا جا سکتا جب کہ  ڈونلڈ ٹرمپ کا حالیہ منصوبہ دراصل بدنام زمانہ ’’ڈیل آف سنچری ‘‘ہی کی نئی شکل ہے، جسے کسی بھی صورت قبول نہیں کیا جا سکتا۔
ملتان سے مزید