• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متعدد وارداتو ں میں ملوث گروہ کے اہم رکن گرفتار

اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار ) اسلام آ باد پولیس تھانہ کھنہ پولیس ٹیم نے کار و موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتو ں میں ملوث گروہ کے اہم رکن کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کی چوری شدہ مسروقہ گاڑی و تین عدد موٹر سائیکل برآمد کر لیے، گرفتار ملزم کی شناخت شیزان کے نام سے ہوئی ہے، ملزم کے خلاف مقدمہ درج ہے، ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار ملزم نے متعدد وارداتیں کر نے کا انکشاف کیا ہے، ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔
اسلام آباد سے مزید