• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اساتذہ اور سرکاری ملازمیں 14 اکتوبر کو سول سیکریٹریٹ لاہور کے سامنے دھرنا دیں گے

راولپنڈی (خصوصی نمائندہ)پنجاب بھر کےتمام سرکاری ملازمین اوراساتذہ اگیگاپنجاب کے پلیٹ فارم سے سول سیکریٹریٹ لاہور کے سامنے 14اکتوبر کوتا تسلیم مطالبات دھرنا دیں گےچارٹر آف ڈیمانڈ کے مطابق لیو انکیشمنٹ،پنشن اور گریجویٹی،رولز17-اےکے نوٹیفیکیشن کی بحالی ،اداروں کی نجکاری کا خاتمہ۔اے ای اوز اورایس ایس ایز کی ریگولائزیشن،پے پروٹیکشن شامل ہےمحمد اقبال ندیم پھل مرکزی صدر پنجاب ایس ای ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن پنجاب نے کہا کہ پنجاب حکومت اور سرکاری ملازمین کے درمیان بہت بڑا معرکہ ہوگا۔ اساتذہ اور سرکاری ملازمین پارلیمنٹ ہاوس کے سامنےاپنے مطالبات کے حق میں دھرنا دینگے ۔
اسلام آباد سے مزید