• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب فوڈ اتھارٹی راولپنڈی نے ناقص گوشت سپلائی کرنے والے گروہ گرفتار

راولپنڈی( اپنے رپورٹر سے)پنجاب فوڈ اتھارٹی راولپنڈی نے ناقص گوشت سپلائی کرنے والے گروہ کو پکڑ کر 1 ہزار 200 کلو پانی لگا ناقص اور بدبودار گوشت برآمد کرکے تلف کردیا۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی راولپنڈی نے طویل ریکی کے بعد ناقص گوشت سپلائی کرنے والے گروہ کو پکڑ لیا۔ خفیہ اطلاعات پر ایک گھر پر چھاپہ مارا گیا اور ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ گروہ کے سرغنہ نے وارث خان میں موجود ایک گھر میں گوشت کو اسٹور کیا ہوا تھا جسے جھنگ سے لاکر جڑواں شہروں میں سپلائی کیا جانا تھا۔
اسلام آباد سے مزید