اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار)موٹروے پولیس کے شہید انسپکٹر وقار ستی کی نمازِ جنازہ جمعہ کو پولیس لائن ہیڈکوارٹر اسلام آباد میں ادا کر کے ایف ایٹ قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا ،آئی جی موٹروے پولیس بی اے ناصر سمیت اسلام آباد پولیس اور موٹروے پولیس کے سینئر افسران و جوانوں کی کثیر تعداد میں شرکت نے نماز جنازہ میں شرکت کی ،انسپکٹر وقار ستی مری ایکسپریس وے پر دورانِ ڈیوٹی حادثے میں شدید زخمی ہوئے تھے زخمی انسپکٹر کو اسپتال منتقل کیا گیا مگر دورانِ علاج جامِ شہادت نوش کر گئے تھے ۔