• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد، فیض آباد ٹریفک آفس میں مزید 15 نئے ڈیسک قائم

اسلام آباد ( ایوب ناصر ، خصوصی نامہ نگار ) انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سیدعلی ناصررضوی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد ٹریفک پولیس نے شہریوں کو لائسنسنگ کی سہولیات میں بہتری لانے کیلئے ایک اور بڑا قدم اٹھاتے ہوئے فیض آباد ٹریفک آفس میں مزید 15 نئے ڈیسک قائم کر دئیے ہیں، چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد کیپٹن (ر) حمزہ ہمایوں نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد لائسنس کے حصول کے عمل کو مزید تیز، آسان اور موثر بنانا ہے،جبکہ شہری اب کم وقت میں لائسنسنگ کی سہولیات حاصل کر سکیں گے، جس سے نہ صرف وقت کی بچت ہوگی بلکہ دفتر میں رش اور انتظار کے وقت میں بھی خاطر خواہ کمی آئے گی،انہوں نے مزید کہا کہ ٹریفک پولیس کی خدمت وینز بھی شہر کے مختلف علاقوں میں متحرک ہیں جو لائسنس کے حصول کے عمل کو عوام کی دہلیز تک پہنچا رہی ہیں۔
اسلام آباد سے مزید