لاہور(کورٹ رپورٹر)سیشن عدالت میں وزیر اعظم شہباز شریف کا بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ سماعت کےلئے مقرر کرلیا گیا،ایڈیشنل سیشن جج یلماز غنی 6 اکتوبر کو سماعت کریں گے،عدالت نے وزیراعظم شہباز شریف کے گواہان کو طلب کررکھاہے،وزیراعظم شہباز شریف نے ویڈیو لنک کےذریعے اپنا مکمل بیان قلمبند کرادیاتھا،وزیراعظم کےبیان پر بانی پی ٹی آئی کےوکیل نے جرح مکمل کی تھی،شہباز شریف نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کررکھا ہے۔