• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

7جواری گرفتار، داؤ پر لگی رقم برآمد،خاتون سے مبینہ زیادتی ،تحقیقات شروع

ملتان(سٹاف رپورٹر)پولیس تھانہ لوہاری گیٹ نے 7 جواریوں کو گرفتار کر لیا ،جواء پر لگی 16000 سے زائد رقم برآمد، پولیس نے خاتون سے مبینہ زیادتی کوشش کرنے کی اطلاع پر تحقیقات شروع کردی،جلیل آباد پولیس نے ملزم رضا کان سے 18بیئر کین اور سٹی شجاع آباد پولیس نے ملزم کاشف علی سے 1060گرام چرس برآمد کرلی ۔پولیس کو ڈیفنس کالونی سے شاہانہ بی بی نے اطلاع دی کہ گھر میں اکیلی موجود تھی کہ ملزم صدیق ہمڑ آیا اور مبینہ زیادتی کی کوشش کرتے ہوئے فرار ہوگیا ۔پولیس نے اغوا کے الزام میں چار افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں پولیس نے ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کر لیا،چلڈرن ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں پولیس نے ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا،ساونڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں پولیس نے تین افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا،پولیس نےٹیلی گراف ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں تین افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔شہری کے سامان کو آگ لگاکر لاکھوں کا نقصان کرنے کے الزام میں ایک نامزد تین نامعلوم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔
ملتان سے مزید