• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیلابی تباہ کاریاں حکومتی غفلت،ناقص منصوبہ بندی کا نتیجہ ہیں، صہیب صدیقی

ملتان (سٹاف رپورٹر) الخدمت فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام ملتان میں سیلاب سے متاثرہ 500 خاندانوں میں راشن تقسیم کے پروگرام میں صہیب عمار صدیقی امیر جماعت اسلامی ملتان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب کی حالیہ تباہ کاریاں حکومتی غفلت اور ناقص منصوبہ بندی کا نتیجہ ہیں، جس سے ملک کے مختلف حصے، خصوصاً جنوبی پنجاب، بری طرح متاثر ہوئے۔ اس موقع پر خواجہ صغیر احمد نائب امیر ضلع، سید عبدالقادر شاہ صدر الخدمت فاؤنڈیشن ملتان اور محمد امین امیر زون غربی بھی موجود تھے۔
ملتان سے مزید