ملتان(سٹاف رپورٹر) خودکشی کی کوشش کرنے والا 55سالہ شخص تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال منتقل، جانبر نہ ہوسکا ،تھانہ چہلیک کے علاقے قدیر آباد کا رہائشی آصف نے گھریلوں معاملات پر زندگی کا کاتمہ کرنے کیلئے تیزاب پی لیا جسے حالت غیر ہونے پر تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال لایا گیا جو دوران علاج نشتر ہسپتال میں چل بسا، اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر خودکشی کے متعلق تحقیقات شروع کردی۔