• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جڑواں شہروں میں وارداتیں، گاڑی اور 13 موٹرسائیکل غائب

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)جڑواں شہروں میں وارداتیں،گاڑی اور 13 موٹرسائیکل غائب ہوگئے۔راولپنڈی کے شہری مختلف وارداتوں میں ایک گاڑی 9موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز،نقدی اور دیگراشیاء سے محروم ہوگئے ،10افراد سے جھپٹا مار کرموبائل فون چھین لئے گئے ،تھانہ ریس کورس کے بکرامنڈی چوک میں بنک سے ثمینہ ناز 40ہزار روپے نکلوا کر ڈھوک سیداں چوک کی جانب پیدل جارہی تھی کہ دو موٹرسائیکل سوار آئے اور اور اس کے سر پر کوئی چیز ماری اور اس کاپرس چھین کرفرار ہوگئے جس میں چالیس ہزارروپے تھے ،سسکتھ روڈ پر محمد فراز کے کمرے سے موبائل اور لیپ ٹاپ ،پیر مہر علی شاہ ٹاؤن میں محمد یحیٰ خان کے گھر کا تالا توڑ کر 3 لاکھ روپے،اڑھائی تولہ سونا اور گھر کی اشیا مالیتی 9 لاکھ روپے چوری کرلی گئیں۔دریں اثناءاسلام آباد کے شہری مختلف وارداتوں میں 4موٹرسائیکلوں سے محروم ہوگئے۔
اسلام آباد سے مزید