راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)نند کی فائرنگ سے زخمی ہونے والی بھابی ہسپتال میں دم توڑگئی ،23ستمبر کی رات آریہ محلہ میں 4بیٹیوں کی ماں صاعقہ بی بی کو اس کی نند ثمینہ نے فائرنگ کرکے زخمی کردیاتھا جوکہ ہسپتال میں زیرعلاج تھی ،صاعقہ بی بی گزشتہ رات ہسپتال میں دم توڑگئی ،پولیس نے پوسٹ مارٹم کروانے کے بعد لاش ورثاکے حوالے کردی ، تھانہ وارث خان میں صاعقہ کے بھائی طارق نے 24ستمبر کوایف آئی آردرج کرواتے ہوئے بتایاتھاکہ اس ہمشیرہ صاعقہ بی بی کی شادی بابر خان سکنہ آریہ محلہ سے ہوئی تھی جس سے ان کی 4 بیٹیاں ہیں، بہنوئی بابر خان کی ہمشیرہ ثمینہ بی بی جو کہ طلاق یافتہ ہے اور وہ میرے بہنوئی بابر کے ساتھ ہی رہائش پزیر ہے ثمینہ بی بی نے پسٹل 30 بور سے فائر کر کے میری بہن صاعقہ کو زخمی کر دیا۔