راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)لڑکی سے نازیبا حرکت کرنے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا، تھانہ ویسٹریج کو محمد ارسلان ایوب نے بتایا کہ میری بہن جسکی عمر 22 سال بوہڑ مسجد پل سے جارہی تھی کہ اس دوران ایک لڑکابعمر تقریباً 18 سال نے اسکو روک لیا اور اس سے نازیبا حرکت کرنے کی کوشش کی اور اسکے جسم پر ہاتھ لگانے کی کوشش کی جسکا ہاتھ میری بہن نے پکڑ لیا اس لڑکے نے میری بہن کو تھپڑ مارا اور شور شرابا ہونے پر مذکورہ لڑکا بھاگ گیا۔