• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیماڑی سے مبینہ اغواء میٹرک کی طالبہ 50 روز بعد بھی بازیاب نہ کی جاسکی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کیماڑی سے مبینہ طور پر اغواء کی جانے والی میٹرک کی طالبہ کو پولیس 50روز بعد بھی بازیاب نہ کرسکی،مغوی بچی کے والد نے الزام عائد کیا ہے کہ تفتیشی افسران انکی بچی کی بازیابی کے لئے سنجیدہ اقدامات نہیں کررہے ، آئی جی سندھ احکامات جاری کریں، تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول جیکسن کی طالبہ18اگست 2025سے لاپتاہے جس کا مقدمہ الزام نمبر 28/25 تھانہ ویمن سائوتھ میں والد کی مدعیت میں درج ہے ،مدعی مقدمہ کے مطابق انکی بیٹی نے مذکورہ تاریخ کی صبح 7 بجے انہیں بتایا کہ وہ اپنی سہیلی کے گھر جارہی ہے اوراسکے ساتھ وہ اپنے اسکول جاکر اپنا سرٹیفیکیٹ لائے گی ،اس دن کے بعد ان کی بیٹی واپس نہیں آئی،بعد ازاں بیٹی کی سہیلی کے گھر جاکر معلومات کی تووہاں سے بھی کوئی تسلی بخش جواب نہیں آیا، والد نے الزام عائد کیا ہے کہ انکی بیٹی کو اس کی سہیلی ، اسکے بھائی فائق خالد اور اس کے گھر والوں نے مبینہ اغواء کیا ہے ،مغوی بچی کے ولد نے آئی جی سندھ غلام بنی میمن سے اپیل کی ہے کہ وہ انکی بچی کی بازیابی کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کریں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید