• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان پبلشرز اینڈ بُک سیلرز ایسوسی ایشن کا ایجوکیشن رپورٹرز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کے اعزاز میں عشائیہ

کراچی ( جنگ نیوز) پاکستان پبلشرز اینڈ بُک سیلرز ایسوسی ایشن نے ایجوکیشن رپورٹرز ایسوسی ایشن پاکستان کے عہدیداروں کےاعزاز میں عشائیے کا اہتمام کیا،تقریب میں چیئرمین کامران نورانی، وائس چیئرمین ندیم مظہر، جنرل سیکریٹری وقار متین، خزانچی اقبال غزیانی سمیت دیگراراکین جبکہایجوکیشن رپورٹرز ایسوسی ایشن پاکستان کے صدر سید محمد عسکری، نائب صدر انور خان، سیکریٹری رانا جاوید سمیت تنظیم کے اراکین اور دیگر رپورٹرز بھی شریک ہوئے،اس موقع پر چیئرمین کامران نورانی نےتعلیم کے شعبے میں صحافیوں کے کردار کو سراہتے ہوئے،سید محمد عسکری، انور خان اور رانا جاوید کو اعزازی شیلڈز دیں،سید محمد عسکری نے بھی پاکستان پبلشرز اینڈ بُک سیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین، وائس چیئرمین، جنرل سیکریٹری اور خزانچی کوشیلڈز پیش کیں۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید