• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اورنگی ٹاؤن اور لانڈھی میں 2 نوجوانوں نے مبینہ خود کشی کرلی

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) اورنگی ٹاؤن اور لانڈھی میں 2 نوجوانوں نے مبینہ خود کسی کرلی ، تفصیلات کے مطابق اورنگی ایک نمبر سیکٹر ڈی ون محمدی پارک کے قریب گھر سے 18 سالہ مکرم ولد فہیم کی پھندا لگی لاش ملی ،پولیس نے بتایا کہ متوفی کے گھر والوں نے پولیس کو بتایا کہ مکرم بیروزگار تھا کہیں کام نہیں مل رہا تھا جس پر اس نے دلبرداشتہ ہوکر پھندا لگا کر مبینہ خودکشی کرلی، علاوہ ازیں لانڈھی داؤد چالی میں گھر سے 18سالہ احمد خان ولد خالد حسین کی پھندا لگی لاش ملی ،پولیس کا کہنا ہےکہ اہل خانہ کےمطابق نوجوان نے گھریلو تنازع کے سبب مبینہ خودکشی کی ہے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید