• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حضرت عبدالقادر جیلانیؒ نے پوری زندگی شریعت و طریقت کی تعلیم دی، ثروت اعجاز

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان سنی تحریک کے چیئرمین انجینئر ثروت اعجاز قادری نے غوثیہ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بڑی گیارہویں شریف اسلامی دنیا خصوصاً برصغیر پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش میں صوفی سلسلوں سے وابستہ لوگوں کے لیے نہایت اہم اور روحانی دن ہے،یہ دن حضرت شیخ عبدالقادر جیلانیؒ غوثِ اعظم دستگیرؒ کے وصال کی یاد میں منایا جاتا ہے، ریلی مزار محمد شاہ دولہا سبزواری سے نکالی گئی،ثروت اعجاز قادری نے مزید کہا کہ گیارہویں شریف منانے کا مقصد محض رسم نہیں بلکہ اللہ کے نیک بندوں کی یاد تازہ کرنا اُن کی سیرت سے رہنمائی لینا اور روحانی تعلق کو مضبوط بنانا ہے،حضرت عبدالقادر جیلانیؒ نے پوری زندگی شریعت و طریقت کی تعلیم دی اور دینِ اسلام کے احیاء میں بڑا کردار ادا کیا،ثروت اعجاز کا مزید کہنا تھا کہ غزہ کے معاملے پر کسی طرح کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،امریکہ بڑی سازش کررہا ہے،فلسطینی کبھی بھی ہتھیار نہیں ڈالیں گے،مسلم ممالک کے خاموشی لمحہ فکر ہے، اس موقع پر محمد عثمان جلالی، مفتی غلام دستگیر اور بڑی تعداد میں پاکستان سنی تحریک کے ذزمہ داران و کارکنان ہمدرد عاشقانِ غوث الاعظم نے شرکت کی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید