• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیاری، خالی پلاٹ سے کھدائی کے دوران 5 مارٹر گولے اور 5 موٹرفولڈر برآمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر)لیاری،خالی پلاٹ میں دھماکہ خیز مواد چھپائے جانے کی اطلاع پر کھدائی کے دوران پولیس نے مارٹر گولے برآمد کرلئے ،تفصیلات کے مطابق لیاری جمال شاہ اسٹریٹ پیٹرول پمپ کے عقب میں موجود خالی پلاٹ سے کھدائی کے دوران 5 مارٹرگولے اور5 موٹرفولڈربرآمد کرلیے گئے،ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کے مطابق پولیس کومخبرخاص سے اطلاع ملی تھی کہ خالی پلاٹ میں دھماکہ خیز مواد دفن ہے جس پرحساس ادارے اورنیپئرپولیس نے مشترکہ کارروائی کے دوران کھدائی کی،ڈسٹرکٹ پولیس کے مطابق برآمد شدہ دھماکہ خیز مواد لیاری گینگ وارشفیع پٹھان گروپ نے مبینہ یہاں پردفن کیا تھا جس کی اطلاع بم ڈسپوزل اسکواڈ کو دی گئی، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید