کراچی(اسٹاف رپورٹر) سپر ہائی وے افغان کیمپ میں گھریلو تنازع پر جھگڑے کے دوران داماد نے سسر 58سالہ سراج الدین ولد حاجی حیدر کو فائرنگ کرکےزخمی کردیا ، پولیس نےبتایا کہ ابتدائی تفتیش کے دوران معلوم ہوا ہے کہ مضروب کو گولی اسکے داماد نعمت نے ماری اورموقع سےفرار ہوگیا ، ملزم کی اہلیہ جھگڑا کرکے اپنے والد کے گھر آئی تھی جسے لینے کے لئے ملزم نعمت گھر آیا تو سسر اور داماد کے مابین جھگڑا ہوگیا۔