• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات، 3 افراد زخمی ہوگئے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں تین شہری زخمی ہوگئے، تفصیلات کے مطابق منگھوپیر تھانہ کی حدود مائی گڑھی گل بیگ گوٹھ میں نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے30 سالہ نیاز ولد مراد زخمی ہوگیا، ناظم آباد نمبر 2 ملٹی چوک کے قریب نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے کے سے 27سالہ محمد فراز ولد محمد طاہر زخمی ہوگیا، تھانہ ابراہیم حیدری کی حدود کورنگی 51-سی چشتی رسول مسجد، نیوی وال کے قریب اندھی گولی لگنے سے 21سالہ حمزہ ولد ندیم زخمی ہوگیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید