استنبول(اے ایف پی)ترک حکام نے برطانوی گلوکار رابی ولیمز کا 7 اکتوبر کو استنبول میں ہونے والا کنسرٹ منسوخ کردیا ہے۔ فیصلہ "سیکیورٹی خدشات" پر کیاگیا،ترک حکام، فلسطین حامی تنظیموں نے بائیکاٹ کی اپیل کی تھی ۔حکام کے مطابق یہ فیصلہ سیکیورٹی خدشات کے باعث کیا گیا ہے، کیونکہ اس تقریب کے خلاف متعدد احتجاجی کالز موصول ہوئی تھیں۔ یہ کنسرٹ اس دن ہونا تھا جو اسرائیل میں حماس کے حملوں کی سالگرہ کے طور پر یاد کیا جاتا ہے، جن کے نتیجے میں غزہ جنگ اور اس کے خلاف عالمی احتجاجی تحریک شروع ہوئی تھی۔منتظم کمپنی نے اعلان کیا کہ کنسرٹ کو استنبول گورنر کے دفتر کے فیصلے کے مطابق منسوخ کر دیا گیا ہے۔