کٹھمنڈو( نیوز ڈیسک)نیپال میں شدید بارشوں کے نتیجے میں لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب نے تباہی مچادی ، سڑکیں اور پل تباہ، 47افراد ہلاک ہوگئے۔غیرملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق نیپال کی مسلح پولیس فورس کے ترجمان خالیداس دھوبوجی نے بتایا کہ بھارت سے منسلک مشرقی سرحد کے قریبی ضلع الام میں لینڈسلائیڈنگ ہوئی اور 35 افراد ہلاک ہوئے۔