استنبول( نیوز ڈیسک)اسرائیلی جیل میں ٹوائلٹ کا پانی پینا پڑا ،یہ انکشاف صمود فلوٹیلا میں شامل ملائشین بہنوں نے اسرائیلی جیل سے رہا ہونے کے بعد استنبول ایئر پورٹ پہنچنے پر ترک خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ملائیشیا کی گلوکارہ و اداکار بہنیں حلیزہ ہلمی اور حضوانی ہلمی نے بتایا کہ قید کے دوران انہیں بے انتہا ذلت اور اذیت کا سامنا کرنا پڑا۔حضوانی ہلمی نے کہا کہ کیا آپ تصور کر سکتے ہیں کہ ہم نے ٹوائلٹ کے پانی سے پیاس بجھائی، کچھ لوگ سخت بیمار ہو گئے۔