• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پوپ کی غزہ امن منصوبہ پر پیش رفت کی تعریف، فوری جنگ بندی کا مطالبہ

ویٹیکن سٹی(اے ایف پی)پاپائے روم لیو چہاردہم نے اتوار کے روز غزہ میں امن کی جانب ہونے والی ’’نمایاں پیش رفت‘‘ کی تعریف کی اور ایک بار پھر تباہ حال فلسطینی علاقے میں جنگ بندی اور اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا۔ان کے یہ ریمارکس ان سفارتی بیانات کے سلسلے میں شامل ہیں جو اس وقت سامنے آئے جب اسلامی تنظیم حماس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اسرائیل۔حماس جنگ کے خاتمے کے منصوبے پر مثبت ردعمل ظاہر کیا۔پاپائے روم نے ویٹیکن میں ایک عبادت کے اختتام پر کہا کہ گزشتہ چند گھنٹوں میں امن مذاکرات میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے، جس سے میں امید رکھتا ہوں کہ جلد از جلد مطلوبہ نتائج حاصل ہوں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ میں تمام ذمہ دار افراد سے اپیل کرتا ہوں کہ اس راستے پر چلیں، جنگ بندی کریں اور یرغمالیوں کو رہا کریں تاکہ ایک منصفانہ اور پائیدار امن حاصل کیا جا سکے۔

دنیا بھر سے سے مزید