کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) چین اور پاکستان کے درمیان تعلیمی شعبے میں تعاون کو فروغ دینے کیلئے11معاہدوں پر دستخط ہو گے، یہ معاہدے ’’چین پاکستان کانفرنس برائے جدید زراعت اور صنعت و تعلیم کے انضمام‘‘کے دوران طے پائے یہ تقریب شینڈونگ صوبے کے سینئر حکام کی موجودگی میں منعقد ہوئی جس میں پاکستان سے سائنس قونصلر محمد خان، سیکرٹری نادر چھٹہ، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران، ٹی ای وی ٹی اے اور ایم این ایس یونیورسٹی آف ایگریکلچر ملتان کے نمائندے شریک ہوئے ان کا مقصد زرعی جدت، ڈیجیٹل تعلیم اور فنی تربیت کو فروغ دینا ہے ان معاہدوں میں زرعی ٹیکنالوجی کی منتقلی کے لیے چار فریقی اوورسیز ٹریننگ بیس، فوڈ سیفٹی اور معائنہ کے لیے سینٹر آف ایکسیلینس، اور ڈیری و بھینس انڈسٹری کی ترقی کے لیے اویسس سٹیلا ورکشاپ پروجیکٹ شامل ہیں دیگر معاہدوں میں پھولوں کی کاشت، مویشیوں اور جدید زرعی ٹیکنالوجی میں نئے ڈپلومہ پروگرام شامل ہیں۔