کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) جمہوری وطن پارٹی کے سابق مرکزی ترجمان میر شمس کرد نے کوئٹہ میں بجلی کی طویل وغیراعلانیہ لوڈشیڈنگ اور گیس پریشر میں کمی و بار بار بندش پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ موسم سرما کے آغاز سے قبل ہی عوام کو بجلی اور گیس کے بحرانوں کا سامنا ہے بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ اور گیس کی بندش نے زندگی مفلوج کردی ہے انہوں نے کہا کہ حکومت اور متعلقہ ادارے صورتحال کا فوری نوٹس لے کر عوام کو ریلیف فراہم کریں بصورت دیگر شہری احتجاج پر مجبور ہوں گے۔