کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) رکن صوبائی اسمبلی و بلوچستان عوامی پارٹی خواتین ونگ کی صوبائی صدر فرح عظیم شاہ نے اساتذہ کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہاہے کہ اساتذہ قوم کے معمار ہیں ایک استاد صرف علم نہیں دیتا بلکہ کردار سازی، برداشت، رواداری اور خدمتِ انسانیت کے جذبات کو پروان چڑھاتا ہےانہوں نے کہا کہ آج کا دن ہمیں یہ یاد دلاتا ہے کہ اساتذہ کی قربانیاں، محنت اور عزم ہی وہ بنیاد ہے جس پر معاشرے کی ترقی کی عمارت کھڑی ہوتی ہے بلوچستان جیسے پسماندہ صوبے میں اساتذہ کا کردار دوچند ہو جاتا ہے جہاں وہ مشکلات اور وسائل کی کمی کے باوجود وہ اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ حکومتِ بلوچستان اساتذہ کے مسائل کے حل کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔