کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) انٹر یونیورسٹیز اینٹی کرپشن سپورٹس فیسٹیول کے چوتھے روز بھی کھیلوں کے دلچسپ مقابلے جاری رہے جن میں بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس، رسہ کشی اور باسکٹ بال کے میچز اختتام پذیر ہوگئےباسکٹ بال فائنل میں جامعہ بلوچستان نے نسٹ یونیورسٹی کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیااس موقع پر صوبائی مشیر کھیل مینا مجید نے خطاب کرتے ہوئے دونوں ٹیموں کو شاندار کھیل پر مبارکباد دی اور کہا کہ میچ کے دوران کھلاڑیوں کے جوش و جذبے کو دیکھ کر خوشی ہو ئی ہمارا مقصد صوبے کے نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنا ہے انہوں نے سیکرٹری کھیل، ڈی جی کھیل اور محکمہ کھیل کی پوری ٹیم کی کاوشوں کو سراہا جن کی محنت کی بدولت انٹر یونیورسٹیز سپورٹس فیسٹیول کا میلہ کامیابی کےساتھ جاری ہے باسکٹ بال کے علاوہ بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس اور رسہ کشی کے فائنل میچز بھی کھیلے گئے جبکہ والی بال کا فائنل اور فٹبال کے سیمی فائنل میچز کھیلے جائیں گے۔