ملتان( سٹاف رپورٹر) ایس ایچ او تھانہ سیتل ماڑی انسپکٹر راؤ علی حسن نے ٹاؤٹ مافیا کے خلاف کاروائی کا آغاز کردیاٹاؤٹ محمد وحید ولد محمد حیدر نے کسی فریق کو رعایت دینے کے لئے تھانہ سیتل ماڑی کے پولیس افسران کو رشوت پیش کی ٹاؤٹ محمد وحید کو فوری گرفتار کر کے مقدمہ درج کیا گیا اور ملزم کو بند حوالات تھانہ کر کے کاروائی کا آغاز کر دیا گیاایس ایس پی آپریشنز ملتان کا کہنا تھا کہ ایسی کاروائیوں سے عوام کا پولیس پر اعتماد بحال ہوگا اور پولیس کے کام میں مزید بہتری آئے گی۔