• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

24 گھنٹوں میں 383 افراد کو ریسکیو کیا، ریسکیو 1122

ملتان ( سٹاف رپورٹر)ریسکیو 1122 ضلع ملتان نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 376 ایمرجنسیز کو ریسپانڈ کرتے ہوئے 383 افراد کو ریسکیو کیا۔ ان ایمرجنسیز میں ملتان شہر میں 355، شجاع آباد میں 14 جبکہ جلالپور پیر والا میں 7 ایمرجنسیز شامل تھیں۔اس دوران 88 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے جن میں 80 ملتان، 8 شجاع آباد اور 0 جلالپور پیر والا میں پیش آئے۔ میڈیکل ایمرجنسیز کی تعداد 229 رہی جن میں 218 ملتان، 5 شجاع آباد اور 6 جلالپور پیر والا میں اٹینڈ کی گئیں۔ اسی طرح کوئی فائر ایمرجنسی یا بلڈنگ ایمرجنسی رپورٹ نہیں ہوئی، جبکہ 14 کرائم انسیڈنٹس اور 1 ڈراؤننگ کیس رپورٹ ہوا۔ اس کے علاوہ 29 متفرق ایمرجنسیز بھی ڈیل کی گئیں۔مجموعی طور پر 363 افراد کو ملتان، 14 کو شجاع آباد اور 6 کو جلالپور پیر والا میں ریسکیو کیا گیا۔ یوں ضلع بھر میں 383 افراد کو ریسکیو کیا گیا۔
ملتان سے مزید