• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رکن قومی اسمبلی زین قریشی نے سیلاب زدگا ن کے مسائل سنے

ملتان(سٹاف رپورٹر)رکن قومی اسمبلی زین حسین قریشی نے ٹکٹ ہولڈر این اے 148 بیرسٹر ملک تیمور الطاف کے ہمراہ جھوک کھیڑا میں سیلاب زدگا ن کے مسائل سنے۔اس موقع پر بیرسٹر ملک تیمور الطاف ،زین حسین قریشی نے سیلاب زدگان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں ہنگامی بنیادوں پر ڈیم بنانے کی ضرورت ہے تاکہ سیلاب کی تباکاریوں سے بچا جاسکے۔سیلاب کا خطرہ ہر سال لاحق ہوتا ہے حکومت نے سیلاب سے بچاؤ کے لیے کیوں کوئی سد باب نہیں کیا ہر سال سیلابی ریلہ کئی انسانی جانوں،مال مویشی ودیگرقیمتی سامان کو اپنے ساتھ بہا لے جاتا ہے۔ اس موقع پرایڈوکیٹ رانامدثر،چوہدری حارث وڑائچ،ایڈوکٹ سارہ علی سید، سید زین گیلانی، معاذ قریشی، نبیل راجپوت ودیگر ہمراہ تھے۔
ملتان سے مزید